منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

کوکنگ آئل کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمت نے چھوٹے کاروباری طبقے اور عوام کو پریشان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حالیہ دنوں میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے 400 روپے کلو ملنے والا تیل اب 510 اور 550 روپے تک مہنگا ہوگیا جس سے کاروباری اخراجات دگنے ہوگئے ہیں۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ کاروبار متاثر ہوگیا اب کوئی بچت نہیں رہی، جو گھی کا کاٹن ساڑھے 6 ہزار روپے کا ملتا تھا اب ساڑھے 8 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔

- Advertisement -

خریداروں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کہاں سے اخراجات پورے کرے گا، کوئی بھی اشیا دیکھ لیں سب مہنگی ہیں عوام کو کسی ایک چیز کا بھی ریلیف نہیں ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ عوام کے لیے تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی قرار دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں