منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کے زیراستعمال گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق راجا پرویز اشرف کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کو حادثہ اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔

گاڑی کی ٹکر لگنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوا جس کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی، متوفی روالپنڈی پولیس میں تعینات تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی، حراست میں لیا جانے والا ملزم سابق وزیراعظم کا ڈرائیور بتایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثےکے وقت راجا پرویز اشرف موجود نہیں تھے، گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، ورثاء کے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ راجا پرویز اشرف نے 2012 میں وزراعظمیٰ کا قلمدان سنبھالا تھا، اس سے قبل پی پی رہنما آصف علی زرداری کی کابینہ میں 2008 سے 2011 تک وفاقی وزیر پانی و بجلی کے عہدے پر امور سرانجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاؤر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی گئیں تھیں تاہم اس دوران انہیں عدالت میں بھی طلب کیا تھا، آپ بطور وزیر اعظم کئی بار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 سے ٹکٹ دیا تھا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں