بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

لیڈی کانسٹیبل کو کیوں قتل کیا؟ قاتل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لیڈی کانسٹیبل کو قتل کرنے والے ساتھی کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ، کانسٹیبل فاروق نے پولیس کو بیان میں قتل کرنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ساتھی کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کرلیا گیا اور قتل کامقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں درج کرلیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں درج مقدمےمیں طاہراورحمزہ بھی نامزدہیں تاہم مقدمہ میں نامزد حمزہ اور طاہرکی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

کانسٹیبل قتل کے ملزم کانسٹیبل فاروق نے پولیس کو بیان میں کہا کہ صومن سےمحبت کرتا اورشادی کرناچاہتا تھا جبکہ صومن دیرینہ تعلق کے بعد کسی اور سے شادی کرنےجارہی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتولہ دونوں پولیس لائینزمیں تعینات تھے، گزشتہ روزدونوں کی ڈیوٹی مناواں تھانے میں لگائی گئی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل سمن بی بی کی عمر 26 سال تھی جبکہ وہ اے آر ایف میں تعینات تھی۔

بعد ازان لیڈی پولیس اہلکار کا قاتل پولیس کانسٹیبل نکلا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر کانسٹیبل فاروق کے ساتھ آئی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوا، ملزم نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب پارک میں تشدد کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے منع کیا اور معافی مانگنے کو کہا، کانسٹیبل نے ہوائی فائر کیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے، لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد اس نے لیڈی کانسٹیبل کو گولیاں ماریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں