منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کرکٹ میچ پر تنازع، سرکاری اسکول ٹیچر نے پولیس افسر کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میچ پر تنازع کے دوران سرکاری اسکول ٹیچر نے طیش میں آ کر پولیس افسر (ہیڈ کانسٹیبل) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

انڈیا میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا، سرکاری پرائمری اسکول ٹیچر نے ہیڈ کانسٹیبل کو گولی مار دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ سنہیڈا گاؤں میں پیش آیا، مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل اجے پنوار کے نام سے ہوئی جو سہارنپور میں تعینات تھا اور اپنے آبائی گاؤں میں ایک ماہ کی چھٹی پر آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی

اجے پنورا کا کچھ دن قبل مقامی کرکٹ میچ کے دوران ملزم موہت کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جو اسی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں بطور استاد ملازم ہے۔

پیر کی شام پولیس افسر اجے پنوار چہل قدمی کر رہا تھا جہاں اس کی موہت کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ملزم نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

قتل کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج رائے نے ملزم کی گرفتاری کیلیے چار ٹیمیں تشکیل دیں۔ ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کے قریب ایک کھیت سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس جب ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں اس کی ٹانگ میں گولی لگ گئی اور اسے حراست میں لیا گیا۔

زخمی ملزم کو علاج کیلیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں