جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون مرنے سے بال بال بچ گئی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور : بھارت کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

چلتی گاڑیوں سے اترتے ہوئے اکثر لوگ جلد بازی میں ایسی حرکتیں کرجاتے ہیں کہ جس سے ان کی اپنی زندگی کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، کچھ ایسا ہی واقعہ ایک ریلوے اسٹیشن پر دیکھے میں آیا۔

بھارت کے شہر کانپور میں چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے پھسلنے والی خاتون اور اس کے بچے کو پولیس نے ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔

- Advertisement -

یوپی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو پلیٹ فارم پر سفری بیگ پھینکتے ہوئے اور بعد میں ایک بچے کے ساتھ چلتی ٹرین سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہونے والا یہ سارا واقعہ اب سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ گزشتہ روز گوالیار سے کانپور سنٹرل اسٹیشن پہنچی۔

ریل گاڑی سے اترنے میں تاخیر ہونے پر ٹرین نے دھیرے دھیرے چلنا شروع کردیا، خاتون نے جلدی میں پہلے اپنے بچے کو اتارا اور دوسرے بچے کے ساتھ جیسے ہی اترنے لگی تو پلیٹ فارم پر ٹانگ رکھتے ہی وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور بچے سمیت ٹرین سے نیچے گرگئی۔

پولیس کے مطابق وہاں پر موجود پولیس اہلکار اسے دیکھتے ہی دوڑتے ہوئے آئے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور نیچے گرنے سے بچا لیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ چلتی ٹرین میں سوار ہونا یا اترنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اس سے ہر قیمت پر گریز کرنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر شیئرنگ کے بعد سے اب تک اس مختصر کلپ کو 20ہزار سے زیادہ ویوز اور دو ہزار لائکس مل چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں