کراچی : اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کیخلاف ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرادی، عماد یوسف کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرا دی گئی.
وکیل نعیم قریشی نے کہا کہ عماد یوسف کو کل ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کے معاملے پر وکیل نعیم قریشی نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ، تاخیری حربوں کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
عماد یوسف کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کوغیر قانونی طور پر رکھا گیا ہے، مقدمہ اس شہر کا بنتا ہی نہیں، پولیس نے تاحال بھی ایف آئی آر عدالت نہیں پہنچائی۔
جس پر عدالت نے کہا تھا کہ پولیس نے تاخیری حربے استعمال کیےتو ان سےپوچھیں گے ، وکیل نعیم قریشی کا کہنا تھا کہ آپ جوڈیشل مجسٹریٹ ہیں آپ کا اختیار ہے، پولیس کو پابند کریں، انسانیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔