جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی ایس ایل سے علیحدگی پر معذرت کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کوربن بوش نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں جنوبی افریقی کھلاڑی نے پی ایس ایل سے دستبرداری پر افسوس کا اظہار کیا اور معذرت کرلی۔
کوربن بوش کی دستبرداری پر پی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے مطابق وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔
علاوہ ازیں کوربن بوش پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی کھلاڑی نے کہا کہ مداحوں سے معذرت خواہ ہوں، غلطی کی ذمہ داری لیتا ہوں اور پشاور زلمی کے مداحوں کو مایوس کیا، شرمندہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کا حصہ نہ بن پانا افسوسناک ہے۔