بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے امن و استحکام کے لیے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر غور کیا گیا جبکہ دیرپا امن و استحکام کے لیے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لے کر چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں آرمی چیف آف اسٹاف کی جانب سے خوشحال بلوچستان کے پیکج کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد صوبے میں معاشی استحکام اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں