ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کورکمانڈر کراچی کا مجالس اورجلوس کی گذرگاہوں پرسیکیورٹی کومؤثربنانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے امام بارگاہوں، مجالس، جلوس کے راستوں پرسیکیورٹی کومزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی جائے.

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے مہینے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر ڈی جی رینجرز محمد سعید سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا استقبال کیا اور تفصیلی ملاقات کی.

- Advertisement -

ترجمان رینجرز کے مطابق کور کمانڈر کراچی کو محرم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر لیفٹنینٹ شاہد بیگ مرزا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں قیام امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا.

کور کمانڈر کراچی شاہد مرزا بیگ نے کہا کہ محمر الحرام میں کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری اور کارکردگی اپنی جگہ لیکن اس کے لیے شہریوں کا تعاون بھی اشد ضروری ہے.

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہونے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں، معززین شہر اورعلماء اکرام کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا ہوگا اور ایک دوسرے سے روابط اور تعاون کو بڑھانا ہوگا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں