کراچی : وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی نے ملاقات کی جس میں ایپکس کمیٹی سندھ کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کافیصلہ کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نےملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کی ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اورنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیاگیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کےمطابق وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ بزدلانہ اقدام ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز راتے گئے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 61اہلکار شہید،118 سے زائد زخمی ہوگئے،فورسزکی کارروائی میں3دہشت گردمارے گئےتھے۔