تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملک لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا، وفاقی وزرا اور پارٹی رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں سیاسی و معاشی صورت حال اور چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی،  اپوزیشن کے لانگ مارچ کے پیش نظر حکومتی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا مقصد عوامی مفاد نہیں این آر او کا حصول ہے، نہ پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ آئندہ کسی دباؤ میں آؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی سیاست کے ذریعے ملک میں افرا تفری پیدا کرنا چاہتی ہے، اڑھائی سال میں بہت محنت کی اور مشکل سے معیشت کو سنبھالا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں، یاد رکھیں ہم اقتدار کے لیے نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے، ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔