تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری پھیلنے کا انکشاف

کراچی: پاکستان میں فروخت ہونے والی مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جس میں مرغی کرونا جیسی علامات کا شکار ہو کر مرجاتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کی ٹیم کے مطابق مرغیوں میں کرونا  سے مماثلث رکھتی کوریزا نامی بیماری پھیل رہی ہے۔

اس بیماری سے متاثر ہونے والی مرغیوں کی حالت کرونا کے مریض کی طرح ہوتی ہیں، جس میں انہیں نزلہ، زکام، کمزوری اور اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پڑ تا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اس بیماری کے انسانوں میں منتقل ہونے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ کوریزا بیماری پھیلنے کے باعث کراچی کے بیشتر پولٹری فارم مالکان نے بند کردیے ہیں۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے باخبرسویرا پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ بیماری ایک دم پاکستان میں نہیں پھیلی بلکہ امریکا سمیت دیگر ممالک کی مرغیوں میں بھی موجود ہے‘۔

انہوں نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے جب پولٹری فارم مالکان اور ایسوسی ایشن مرغی کے گوشت کی قیمتیں از خود بڑھاتی ہے، تب برڈ فلو کی صورت میں قدرتی آفات آتی ہیں، جس کے بعد قیمتیں پندرہ روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا تجزیہ یہ ہے کہ جب بھی پولٹری کی قیمتیں بڑھیں، مرغیوں میں بیماریاں پھیلنے لگتی ہیں۔ ایک دور میں برڈ فلو کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت پندرہ روپے تک پہنچ گئی تھی اور خریدار نہیں تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس بیماری کے حوالے سے آگاہی پھیلائی اور عوام کو خبردار کیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں، کوریزا کراچی سمیت پورے ملک کی مرغیوں میں پھیل چکی ہے‘۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ ’کوریزا سے متاثرہ مرغی نڈھال ہوتی ہے اور وہ ایک ہی جگہ پر پڑے پڑے مر جاتی ہے، اکثر مرغی کے پکوان فروخت کرنے والے یہ مردہ مرغی خریدتے ہیں، اس لیے خدشہ ہے کہ ٹھنڈی مرغیوں کو فروخت کیا جارہا ہے‘۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دکان پر پہلے سے رکھا گوشت نہ خریدیں بلکہ اپنے سامنے مرغی کو ذبیحہ کروائیں، اگر ایک شخص نہیں کرسکتا تو دو لوگ مل کر ایک مرغی ذبیحہ کرواسکتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -