اسلام آباد: ملک میں مہلک کورونا وائر س کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انیس ہزار چار سو اکاون کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ سو اٹھائیس افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار پانچ سو آٹھ تک جا پہنچی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق اس وقت ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 163 مریضوں کی حالت نازک ہے۔