اسلام آباد : کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، کیسز مثبت آنے کی شرح پچیس فیصد ہوگئی جبکہ گلگت میں شرح 28 ، مظفرآباد میں 13 ،اسکردومیں12 ،پشاورمیں 10 فیصدتک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرشدت اختیارکرنے لگی، اہم شہروں میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع نے بتایا ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد اور 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، ملک میں کورونا کی یومیہ بلند ترین 28.9 فیصد شرح گلگت میں ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کے 22 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہے ، دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 4 فیصد ہے جبکہ ملک کے 5 اضلاع میں کورونا کیسز یومیہ شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے۔
ذرائع کے مطابق 24گھنٹےمیں چارسدہ، صوابی، گجرات میں کوروناکی شرح صفرریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کوروناکیسزکی شرح 13.2، اور میرپور میں 5.7 فیصد ہے۔
کراچی میں کورونا کیسزکی شرح 25.1 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حیدرآبادمیں3.3فیصد، وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.8فیصد ، پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 10فیصد، نوشہرہ میں 5.6 فیصد ، ایبٹ آبادمیں کوروناکیسزکی شرح 1.6فیصد، سوات میں 1.2فیصد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں کورونا کیسز کی شرح 2.1فیصد ، بہاولپور میں0.7 فیصد، راولپنڈی میں کوروناکیسزکی شرح 7.3فیصد ، لاہور میں3.7 فیصد، گوجرانوالہ میں کوروناکی شرح 1.4فیصد، فیصل آباد میں1.1فیصدہے۔