تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا کیسز؛ وفاقی حکومت کا کراچی کیلیے بڑا اعلان

کراچی: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لیے مختص بستروں کی تعداد کا 20 فیصد حصہ کراچی کودینےکا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت ملک میں 1000 بستر مع آکسیجن فراہم کرے گی جب کہ ملک بھر کے لیے مختص بستروں کی تعداد کا 20 فیصد حصہ کراچی کو فراہم کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نےوفاقی حکومت سے کورونا مریضوں کی تعداد پر خصوصی اقدامات کی درخواست کی تھی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف شمیم نقوی نے کراچی کے لیے خصوصی اقدامات پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد پر خصوصی توجہ دینے پر وفاق کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں وفاق کی سندھ کوامداد کا درست استعمال نہیں کیاگیا، سندھ حکومت نے دو سال سے آڈٹ رپورٹ پیش نہیں کی جب کہ ڈومیسائل کے مسئلےپربہت سےمحرکات ہیں۔

Comments

- Advertisement -