جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کورونا کیسز؛ قومی اسمبلی کی سرگرمیاں معطل، دفاتر بند

اشتہار

حیرت انگیز

بڑھتے کورونا کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی ‏گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر 26 تا 30 اپریل تک 5دن کیلئے بند کرنے ‏کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملازمین کو26 سے30اپریل تک گھرسےکام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ‏قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےشعبہ انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کوایک گھنٹےکےنوٹس پر آفس بلایا جا سکتا ہے ‏اور سیکریٹریٹ ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 3 مئی سےمختلف شعبہ جات کے انچارج محدود اسٹاف کوآفس بلائیں ‏گے، شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ،کمیٹی ونگ،قانون سازی،خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس بھی ری شیڈول کر دیے ‏گئے ہیں۔ ‏

سی ڈی اےکو جراثیم کش دواؤں سےتمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنےاور عملےکو کورونا وائرس کی ‏علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانےکی ہدایات کی گئی ہے۔لاہور:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ‏میں داخلےکیلئےماسک لازمی قرار دیاگیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں