بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘کورونا سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15جون تک 3726اموات ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے مگر وفاقی حکومت جو کچھ کہہ رہی ہے ہم وہی کر رہےہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنےکافیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیاتھا، شاپنگ مالز ابھی کھلےنہیں ہیں کھولنےکاکہاہے، سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کےخلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سےکوئی ناراضی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح یہی تھی کہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے، سندھ حکومت نے یہی کہا تھا 13 مارچ سے 2 ہفتےکیلئےسخت لاک ڈاؤن ہوتا اگر 2ہفتےسخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تو کورونا کے زیادہ کیسز نہ ہوتے اس وقت سخت لاک ڈاؤن کرتےتوآج صورتحال مختلف ہوتی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ این ڈی ایم اےنےہمیں طبی آلات مہیاکیےہیں، سندھ حکومت نےکوروناکےپہلےکیس سےہی اقدامات شروع کردیےتھے ہم نےکوروناکےدوران بہت غلطیاں کی ہیں ان سےسیکھناچاہئے لیکن سب نےاعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن سےبہت فائدہ ہوا مگر اب یہ کہناکہ لاک ڈاؤن سےنقصان ہواہےیہ درست نہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی ہونےسےکوروناکیسزمیں اضافہ ہوا، ہوسکتاہےشاپنگ مالزاورٹرانسپورٹ کھل جائے لیکن عوام سےاپیل ہےگھروں سےبغیرضرورت نہ نکلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں