تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا ختم کرنے والا ماسک تیار

برطانوی سائسندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا فیس ماسک تیار کیا ہے جو کورونا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماسک برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی نےتیارکیا ہے، اینٹی وائرل ماسک کورونا اور انفلوئنزا کے وائرس کو ختم کرے گا۔

ماسک میں نانو کاپر کی تہہ لگائی گئی ہےجو وائرس کاخاتمہ کرےگی۔یہ اینٹی وائرل ماسک اگلےماہ عوام کیلئےدستیاب ہوگا۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ استعمال شدہ ماسک بیماری پھیلانےکاسبب نہیں بنےگا لہذا استعمال کے بعد ماسک تو تلف کر دیا جائے۔

سائنسدانوں کی جانب سے کورونا کے سدباب کے لیے یہ خصوصی ماسک ایسے وقت میں تیار کیا گیا ہے جب امریکا، روس اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے کورونا ویکیسن کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔

حال ہی میں جرمن سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق دنیا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آنے والے موسم سرما میں کورونا مریضوں ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

اوغور شاہین جرمن فارما کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ہیں، انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر امریکی کمپنی فائزر کے اشتراک سے کورونا وائرس کی ویکسین بنائی ہے جو 90 فیصد تک کامیاب ہے۔

اس ویکسین کے بارے میں ماہرین یہ خدشات ظاہر کررہے ہیں کہ گرم ممالک کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کو اسٹور کرنے کیلئے منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوگا اور گرم ممالک میں نہ تو ایسے فریزر ہیں اور اگر ایسے فریزر موجود بھی ہوں تب بھی درجہ حرارت کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل کام ہوگا۔

ادھر برطانوی محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 6 مختلف ڈیولپرز کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کی 350 ملین خوراکوں کا معاہدہ طے کیا جا چکا ہے جو برطانوی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی خوراک این ایچ ایس کی طرف سے متاثرین کو مفت مہیا کی جائے گی، نجی کمپنیوں کے لیے ویکسین پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گھروں سے تاخیر سے نکلنے والے اس سہولت سے محروم رہ سکتے ہیں۔

ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وان تام کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار جیسے بزرگ افراد اور کینسر کے مریضوں کو اولین ترجیحات پر معیاری ویکسین دی جائے گی۔

ادویات ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکسین کی 90 فیصد مؤثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے ماہ سے اسے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، ویکسین کو کب، کہاں، کیسے اور کتنی مقدار میں تقسیم کیا جائے گا اس کا حتمی فیصلہ حکومتی مشینری کرے گی۔

Comments

- Advertisement -