منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

‘چند ہفتوں میں کورونا وبا کی شرح ڈبل ہوگئی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کورونا وبا کی شرح ڈبل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، ماسک کا استعمال کرنا ہوگا، حالیہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام اسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں، ویکسین کے دوسرے مرحلے میں پالیسی تبدیل کی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ سینئرسٹیزن شناختی کارڈ دکھا کر بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی کورونا وائرس کی قسم بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے، برطانوی قسم کا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں