پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

کرونا وبا کی عالمی دوا کی دستیابی، امریکا کمپنی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وائرس کی دوا تیار کرنے والی کمپنی نے 105 ترقی پذیر ممالک میں دوا کی سپلائی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا کی دوا تیار کرنے والی کمپنی مرک نے دو درجن سے زائد جنرک ادویات بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں، جن کیساتھ ملکر مولنیوپیراویر نامی دوا تیار کریں گے۔

واضح رہے کہ مولنیوپیراویر کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

اس دوا کو یورپی یونین کے رکن ممالک اور امریکا میں استعمال کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جس کے استعمال سے اسپتال میں داخلے کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ادارے کے مطابق 11 ممالک کی 27 کمپنیاں بہت جلد مرک کی کووڈ دوا کو تیار کرنا شروع کردیں گی۔

فائزر اور ایم پی پی نے بتایا کہ معاہدے کے تحت جن 95 ممالک کو اس حصہ بنایا گیا ہے وہ دنیا کی 53 فیصد آبادی پر مشتمل ہے اور ان میں غریب، کم آمدنی والے متوسط اور کچھ زیادہ آمدنی والے متوسط ممالک شامل ہیں۔

معاہدے کے بعد دیگر ممالک اس دوا کو انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ گروپ میڈیسینز پیشنٹ پول (ایم پی پی) کے ساتھ لائسنسنگ معاہدے کے تحت تیار کرسکیں گے۔

ایم پی پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چارلس گور نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند ماہ میں جنرک ورژن باآسانی دستیاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں