تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’کرونا وبا: 10 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے آگئے‘

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرونا کے باعث 10 کروڑ سے زائد افراد کے غربت کی لکیر سے نیچے آنے کا انکشاف کردیا۔

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں تقریباً گزشتہ دو برس سے جاری ہیں جس کے باعث برطانیہ جیسے ممالک کی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کروڑوں افراد غربت و افلاس کا شکار ہوئے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے دوران چار ارب سے زیادہ لوگوں کو بہت کم یا کوئی سماجی سپورٹ حاصل نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد کیلئے نہ ہی صحت کی دیکھ بھال کے منصوبے ہیں اور نہ ہی کوئی آمدنی کا تحفظ یا ذرائع ہیں۔

یہ انکشافات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیے، انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری نے دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت میں رہنے پر مجبور کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ ویکسین کی غیر مساوی تقسیم دنیا بھر میں نئی بیماریوں سے لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بنے گی اور معاشی سست روی کی مدت کو طویل کرے گی جس سے غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -