بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کرونا وبا: مسافر ٹرینیں بند ہونگی یا نہیں؟ ترجمان پاکستان ریلوے کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کیسز میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی بازگشت سنائی دی رہی ہے ایسے میں پاکستان ریلوے نے اہم بیان جاری کیا ہے۔

وزارت ریلوے نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلوں کے بعد عملدرآمد کرتے ہوئے مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ پچاس فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی، تاہم اب ریلوے ترجمان نے وضاحت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان ریلوے حمدان نذیر نے بتایا کہ ریلوے میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ابھی تک ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

حمدان نذیر نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں میں ستر فیصدمسافروں کو سفر کی اجازت ہے، ماسک کے بغیر سفر کرنے نہیں دیا جائے گا، کرونا وبا کی روک تھام کے لئے ریزرویشن سینٹرز پر ایس او پیز کو خصوصی طور پر مانیٹر کیاجارہا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں