منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست کرناٹک میں شیر خوار بچہ کرونا میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس اور بلیک فنگس نامی بیماری نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد تڑپ تڑپ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

بھارت میں کرونا کی صورتحال اتنی بگڑچکی ہے کہ شیر خوار بچے بھی وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے شیوامگا کے رہائشی ایک سالہ بچے کی موت ہوئی ہے، جسے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اودھم نامی بچے کو اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کے باعث شیرخوار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والا شیرخوار بچہ اپنے ماں باپ کا ایکلوتا بیٹا تھا۔

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 53 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ تین ہزار 128 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں