اشتہار

کرونا شدت اختیار کرگیا، ایک دن میں 3800 سے زائد کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 42 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3876 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 40 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار 876 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی۔

- Advertisement -

24 گھنٹے میں 40 ہزار 946 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3876 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.46 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں تاحال 9,732,033 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہوگئی جبکہ اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 760 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں