تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا نے مزید 37 افراد کو لقمہ اجل بنالیا، این سی او سی کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد : کرونا وائرس نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں تین ہزار سات سے زائد مزید افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 37 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 76 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 9.7 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 354 ہوگئی جن میں سے 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1 ہزار 530 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا کے مجموعی کیسز 4 لاکھ 20 ہزار 294 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد 3لاکھ 56 ہزار 542 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا کے 7 لاکھ 94 ہزار 242 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -