بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘سعودی عرب میں کورونا سے 30 پاکستانی جاں بحق ہوئے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب میں متعین سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے30پاکستانی جاں بحق جب کہ 150 متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیولنک کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری خارجہ معظم علی اور وزارت خارجہ کےسینئرافسران شریک ہوئے، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نےکورونا پر بریفنگ دی۔

سفیر نے بتایا کہ سعودی عرب میں کوروناسے30پاکستانی جاں بحق ہوئے جب کہ 150 متاثر ہوئے جنہیں سعودی حکومت کی طرف سے بہترین طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 209 سے زیادہ ممالک اور ریاستیں کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں، دنیا میں 38 لاکھ کے قریب لوگ اس وبا کا شکار ہو چکےہیں، پاکستان میں کورونا سے22ہزارلوگ متاثر اور 500اموات ہوئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے اموات کی شرح ہمارے ہاں زیادہ نہیں ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں، صوبوں کو آرا دینے کا حق ہے ہم ان کی آرا کو اہمیت دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں