جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کرونا وائرس سے سندھ میں مزید 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 66 ہوگئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کی صورت حال کے بعد ہمیں حقائق کا سامنا کرنا چاہیے،سکھر میں 280 میں سے 279 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اب صرف کرونا کا ایک مریض زیر علاج ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ تعاون نہیں کریں گے تو انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی شدید مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 90 کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں 7 زائرین،35 تبلیغی جماعت کے ہیں،لاڑکانہ میں 23 لوگ مقامی سطح پر وائرس پھیلنے سے متاثر ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کاعمل بڑھا دیا گیا ہے،اگلے ہفتے کے آخر تک لاڑکانہ میں بھی کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم ہو جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں بھی لیب تقریباً تیار ہے جو جلد فعال ہوگی۔

کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ سندھ پریشان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں