تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا لاک ڈاؤن: اسلام آباد میں ہرطرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد

اسلام آباد : وفاقی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاوٗن کا فیصلہ کرتے ہوئے دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑے تو انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دوبارہ سے لاک ڈاوٗن نافذ کردیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن جی نائن ٹو، جی ٹین تھری اور جی ٹین ٹو میں لگایا گیا ہے جبکہ جی الیون ٹو، جی الیون ون اور آئی ایٹ تھری میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

وفاقی انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن ڈی ایچ اے ٹو، سوہان اور پی ڈبلیو ڈی، بہارہ کہو اور بنی گالہ میں کیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، آفس بند رہیں گے اور ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق روزمرہ اشیا کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے تاہم روزمرہ اشیا کی دکائیں صبح سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز کو 24 گھنٹے کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاوٗن والے علاقوں میں آج دوپہر 12 بجے سے لاک ڈاوٗن نافذ کردیا جائے گا، جو 9 اپریل تک نافذ رہے گا۔

Comments

- Advertisement -