جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا نے ‘لاک ڈاؤن’ کو ورڈ آف دی ایئر بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولنز ڈکشنری نے ‘لاک ڈاؤن’ کے لفظ کو ورڈ آف دی ایئرقرار دے دیا، عالمی وبا کے باعث بہت کم استعمال ہونے والے اس لفظ کو 2020 میں کروڑوں لوگوں نے استعمال کیا۔

رواں برس چین کے شہر ووہان سے آغاز ہونے والے کروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا استعمال خاص طور پر ہوا اور پھر وبا جہاں گئی وہاں حکومت کو لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑگیا، اس طرح اس لفظ کا استعمال بھی عام ہوگیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن لفظ کے تیزی سے استعمال کو دیکھتے ہوئے کولنز ڈکشنری نے اسے سال 2020 کا ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا، لغت نویسوں نے رواں سال کے دوران لفظ ‘لاک ڈاؤن’ کا استعمال ڈھائی لاکھ سے زائد مرتبہ رجسٹرڈ کیا جو اس سے قبل 2019 میں صرف 4 ہزار مرتبہ استعمال ہوا تھا۔

- Advertisement -

کولنز ڈکشنری کا کہنا تھا کہ یہ لفظ اربوں افراد کے مشترکہ تجربے کو بیان کرتا ہے، لغت کے مطابق لاک ڈاؤن کا مطلب سفر، سماجی میل جول اور عوامی مقامات تک رسائی پر سخت پابندیوں کا نفاذ ہے۔

دریں اثنا 2020 میں زیادہ استعمال ہونے والے لفظوں میں سیلف آئسولیٹ، سوشل ڈسٹینسنگ اور کورونا وائرس بھی شامل ہے۔ کرونا سے ہٹ کر کولنز ڈکشنری نے بتایا امریکی سیاہ فام کے قتل کے بعد بلیک لائیو میٹر تحریک کے مخفف ‘بی ایل ایم’ کے استعمال میں 581 فیصد اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

لغت میں بریگزٹ کی طرز پر بنی اصطلاح ‘میگزٹ’ کا بھی بہت زیادہ استعمال ریکاڈ کیا گیا، اس کے علاوہ بہت سارے لوگوں نے ڈکشنری میں ٹک ٹاک کا مطلب بھی جاننے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کولنز نے ‘کلائمیٹ اسٹرائیک’ کو ورڈ آف دی ایئر قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں