منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امریکا میں کرونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 4 لاکھ کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: کرونا وبا کے لحاظ سے امریکا میں ایک اور برا دن، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

واشنگٹن: کرونا وبا کے لحاظ سے امریکا میں ایک اور برا دن، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس بے قابو ہونے لگا ہے، جس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں کرونا کے چار لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ہزار سات سو پچاس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ اسی لاکھ تک جاپہنچی ہے اور دنیا بھر میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد16لاکھ91ہزارسےتجاوز کر گئی ہے۔دوسری جانب بھارت میں بھی وائرس بے قابو ہوچکا ہے، جہاں کرونامتاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، یورپ میں وائرس کےباعث پابندیاں سخت کردی گئیں جبکہ اٹلی میں کرسمس اور سال نو کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

دوسری جانب امریکا میں ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تاہم 37 فیصد امریکیوں نے ویکسین پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین وبا پر کتنا قابو پاسکتی ہے؟َ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی طور پر ویکسین لگانے کا مقصد عوام کا اعتماد حاصل کرنا کیونکہ 37 فیصد امریکیوں نے ویکسین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ 63 فیصد امریکی ویکسین لگوانے کےلیے رضا مند ہیں۔

قبل ازیں امریکا میں قائم مقام سکریٹری برائے دفاع کرس ملر نے رواں ہفتے کے اوائل میں فائزر اور بائیو ٹیک ویکسین کو استعمال کیا تھا۔ ممکنہ طور پر امریکی نائب صدر بھی مذکورہ ویکسین ہی لگوائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں