تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا مریض قرنطینہ کے بجائے شادی کی تقریب میں پہنچ گیا، ڈانس کیا تصاویر بھی بنوائیں

نئی دہلی: بھارت میں ارون مشر نامی نوجوان کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرنے کے بجائے رشتے دار کی شادی میں پہنچ گیا، اس دوران اس نے خوب ڈانس کیا اور تصویریں بھی بنوائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے لہروا نامی ایک گاؤں میں پیش آیا، انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایکشن لیا اور پورے گاؤں کو مکمل طور لاک ڈاؤن کردیا، لوگوں کو مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور اب تک 40 سے زائد افراد کی رپورٹ مثبت آچکی ہے۔

 اس کے بعد یہ لڑکا گاؤں میں 29 اپریل کو ایک شادی کی تقریب میں شامل ہوا اور سبھی رسموں میں باراتیوں کے ساتھ رہا۔ دولہا۔دلہن کے ساتھ فوٹو شووٹ بھی کرایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارون مشر کا کورونا مثبت 27 اپریل کو آیا اور وہ 29 اپریل کو ایک شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، اس دوران وہ سبھی رسموں میں باراتیوں کے ساتھ رہا جبکہ دولہا دلہن کے ساتھ فوٹو شووٹ بھی کرایا۔

حقیقت سامنے آنے پر پورے گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا، گاؤں کے 40 سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، انتظامیہ نے پورے گاؤں کو چاروں طرف سے بیریکیٹ کرکے بند کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گاؤں میں نقل وحرکت پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -