تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مردہ قرار دے کر دفنائی گئی کورونا مریضہ 10 دن بعد زندہ! حقیقت سامنے آگئی

میڈرڈ: اسپین میں مردہ قرار دے کر دفنائی گئی کورونا مریضہ کی 10 دن بعد واپسی سے متعلق حقیقت سامنے آگئی، دراصل خاتون کا انتقال ہی نہیں ہوا تھا بلکہ یہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی نااہلی سے کورونا کیئرسینٹر میں مریضوں کے ناموں کا ردوبدل ہوگیا تھا، اسپتال میں جس مریضہ کا انتقال ہوا تھا اس کا اصل نام لکھنے کے بجائے عملے نے زندہ خاتون (روگیلیا) کا نام درج کردیا اور اہل خانہ کو موت کی خبر بھی پہنچا دی۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ غلط فہمی اس لیے بھی پیش آئی کیوں کہ دونوں مریضہ ایک ہی کمرے میں زیرعلاج تھیں۔ اسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ روگیلیا کا انتقال ہوگیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت خاندان کے کسی افراد کو تدفین پر نہیں بلایا گیا۔ بعد ازاں خاتون جس کیئر ہوم میں رہتی تھی وہاں اس کا خاوند بھی تھا جو اپنی بیوی کو 10 دن بعد زندہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی موت کی خبر سن کر دن رات روتا تھا لیکن اچانک دیکھ کر میں ورطہ حیرت میں ڈوب گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے اپنی غلفت پر معافی بھی مانگی ہے۔

Comments

- Advertisement -