تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ایشین یوتھ گیمز سے متعلق بُری خبر

بیجنگ: عالمی سطح پر کرونا کے بڑھتے وار کے باعث ایشین یوتھ گیمز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

چینی اولمپک کمیٹی(سی او سی) نے اعلان کیا کہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایشین یوتھ گیمز دو ہزار اکیس کو دسمبر دو ہزار بائیس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

چینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تیسری ایشین یوتھ گیمز کا انعقاد بیس سے اٹھائیس نومبر دو ہزار اکیس تک چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شانتو میں کیا جانا تھا، شانتو کو دو ہزار انیس میں تیسری ایشیائی یوتھ گیمز کی میزبانی کرنے کا حق ملا تھا۔

نئے شیڈول کے مطابق اب یہ گیمز بیس سے اٹھائیس دسمبر دو ہزار بائیس کو منعقد ہوں گی۔

اولمپکس کونسل آف ایشیا نے مزید کہا کہ ایشین یوتھ گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام متعلقہ قومی اولمپک کمیٹیوں کے مشترکہ مفادات، کھلاڑیوں اور تمام شرکاء کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -