منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘کورونا وبا نے تقریباً 10کروڑ افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کوروناوبانےتقریباً10کروڑ افرادکوانتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے، بحران سے نمٹنے کیلئے قلیل اورطویل المدتی اقدامات پرمتفق ہوناضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مندوب ،اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کوروناوبانےتقریباً10کروڑ افرادکوانتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا اور یہ وبامعاشرتی،معاشی ، اور انسانیت سوز بحران کے طور پر سامنے آ ئی۔

منیراکرم کا کہنا تھا کہ بحران سےنمٹنےکیلئےقلیل اورطویل المدتی اقدامات پرمتفق ہوناضروری ہے، دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتوں کا نقصان ہوا ہے ، اقتصادی اور سماجی کونسل بہتر دنیا کی تعمیر پر توجہ دینے پر انحصار کرتی ہے۔

یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا تھا کہ کورونا لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے کا سبب بن رہا ہے اور وبائی امراض کی وجہ سے پیدا عالمی معاشی سست روی غذائی تحفظ کے چاروں ستونوں دستیابی ، رسائی ، استعمال اور استحکام کو متاثر کررہی ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث آمدنی میں کمی نے کھانے کی سپلائی کو متاثر کیا اور خوراک تک رسائی خطرے میں ڈال دی ،سب سے زیادہ متاثر غریب اور کمزور طبقہ ہوا۔

بعد ازاں پاکستانی مندوب نے کہا کہ کورونا کی وبا انسان اور فطرت کے ٹکراؤ کی سنگین وارننگ ہے، انسان فطرت سے جنگ کررہا ہے۔ایسے میں حیاتاتی تنوع کے اثرات مستقبل میں نہایت تباہ کن ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں