جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی جارہی فورس میں شمولیت کے لیے نوجوانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور اب بھی بڑی تعداد میں نوجوان فورس کا حصہ بننے کے لیے کوشاں ہیں۔

نوجوانوں کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن میں توسیع کر دی گئی ہے، کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15اپریل مقرر کی گئی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کانوجوانوں کےلیےپیغام ریکارڈ کر لیاگیا ہے اور کچھ دیرمیں نشر کیا جائے گا۔

ٹائیگرفورس میں اب تک ساڑھے8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکےہیں، طبی شعبےسےوابستہ نوجوانوں سےفورس میں شمولیت کی درخواست کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کی جانب سےپروگرام میں شمولیت پراظہارتشکر کرتے ہوئے مزید نوجوانوں سےکورونا ٹائیگر فورس کاحصہ بننےکی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ضرورت ہے، طبی شعبہ سےتعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ رجسٹریشن کرائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں