اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 مریضوں کی اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے وبائی صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا مزید11افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی ہیں، جبکہ مزید کی حالت تشویش ناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کوروناوائرس سے مجموعی اموات 22ہزار939ہوگئیں۔
اعدادوشمار میں کہا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 25ہزار215ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار425مثبت نکلے جس کے بعد چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح5.65فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت ملک میں کورونا کے53ہزار623فعال کیسز ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، یہاں بھارت کی خطرناک کورونا قسم بھی پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ آگے چل کر ملک میں سنگین صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔