منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ملک میں کورونا کے 2327 نئے کیسز رپورٹ، 31 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 2327 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید31افرادانتقال کرگئے، مذکورہ دورانیے میں 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح6.17فیصد رہی، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43ہزار670ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار720 ہوگئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔

کیا پاکستان کو کرونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ اس وقت ملک کو کرونا کی چوتھی لہر کاسامنا ہے، جس کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہاہے، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں