جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ملک میں کورونا کے 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ، 39 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی کورونا وبا نے اپنے وار تیز کردیے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 39 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 49ہزار412کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اسی دورانیے میں تین ہزار دو سوباسٹھ افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں39کورونا مریض انتقال کرگئے، ملک میں چوبیس گھنٹے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح6.6فیصد رہی ہے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد59ہزار899ہوگئی، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد23ہزار87ہوگئیں۔ کئی مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی ہے۔

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز پر کورونا کے حملوں میں تیزی

دوسری جانب ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز پر کوروناوائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

ذرایع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو آئے اور 2 انتقال کرگئے، اسی دورانیے میں 5ڈاکٹر اور ایک ہیلتھ ورکر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ چوبیس گھنٹے میں انتقال کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق اسلام آباد اور کراچی سے ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16938 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں