اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ملک میں کورونا کے 901 نئے کیسز رپورٹ، 23 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 901 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے وبا کی صورت حال کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 44ہزار544ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 901کیسز مثبت نکلے جبکہ 23 نئی اموات کے بعد ملک میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 211 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.02فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 32ہزار241فعال کیسز ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث وبائی کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی سبب مختلف امور پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں اور ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عمل کرنا بھی لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں