تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسلام آباد میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا، 9 مقامات سیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا جس کے بعد 9 مقامات کو سیل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 9 مقامات کو سیل کرکے رینجرز، پولیس اور فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی پاک ٹاور، پاکستان اسپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، ای الیون 4 گلی نمبر 16، سیکٹر ہائی 10 اور ہائی 10 فور گلی نمبر 26 اور سب اسٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 111، سیکٹر جی سیون 2 کی گلی نمبر 54، پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک نمبر 6 اور سیکٹر جی 4 گلی نمبر 62 کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کچہری کی تمام عدالتیں 30 جون تک بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خصوصی عدالتیں بھی 30 جون تک مکمل بند رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ججز صرف ضمانت، اسٹے آرڈر اور ارجنٹ کیسز سنیں گے، خصوصی عدالتوں میں 30 جون تک صرف اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، سول مقدمات کی سماعت بدستور 30 جون تک نہیں ہوگی۔

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -