لاہور : کورونا ٹیکنکل گروپ پنجاب نے عمر رسیدہ افراد ، ڈاکٹرز اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو بوسٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے ممکنہ پھیلاؤ پر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر لگانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔
کورونا ٹیکنکل گروپ پنجاب نے فیصلہ کیا کہ عمر رسیدہ افراد کو بوسٹر خوراک لگائی جائے گی ساتھ ہی ڈاکٹرز اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو بوسٹر خوراک لگے گی۔
کورونا ٹیکنکل گروپ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر 6 ماہ بعد بوسٹر خوراک لگوائی جاسکتی ہے۔
کورونا ٹیکنکل گروپ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کو سینٹرز پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں اسپتالوں میں سانس کی تکلیف کے مریضوں کی کورونا ٹیسٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی انفیکشن کنٹرول پر ٹریننگ کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے داخلی خارجی راستوں پر کورونا سرویلنس سخت کی جائے، اومیکرون کا ویرینٹ خطرناک نہیں مگر پھیلاؤ تیز ہے۔