تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیرجوگوٹھ میں کیے گئےکورونا ٹیسٹ جعلی نکلے، ترجمان جی ڈی اے

کراچی: سندھ میں اپوزیشن جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) نے پیرجو گوٹھ میں سرکاری سطح پر کیے گئے کورونا ٹیسٹنگ کو جعلی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کے مطابق سرکاری ٹیسٹنگ میں راشد شاہ راشدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ پرائیویٹ لیب سے کروائے گئے ٹیسٹ میں نتیجہ منفی آیا۔

ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ پیرجوگوٹھ میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ جعلی نکلے ہیں، الحمداللہ راشد شاہ راشدی کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی آڑ میں عوام کوبیوقوف بنا رہی ہے اور معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی سندھ اورپاکستان دشمنی واضح ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ڈوبی سندھ حکومت پاکستان کو بھی معاشی طور پر ڈبونا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے پیرجوگوٹھ میں 250 افراد میں کورونا کی تشخیص کا دعویٰ کرتے ہوئے متعدد علاقوں کی سیل کر کے پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -