پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آسٹریلوی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

مہمان ٹیم کو ایک جانب اہم پلیئرز کی عدم دستیابی کا دھچکا لگا ہے تو دوسری جانب وکٹ کیپر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وکٹ کیپر جوش انگلس کو 5 روز کیلئے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیاہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے تصدیق کی ہے کہ مارش ہپ مسل انجری کا شکار ہوئے، لگتاہے کہ مچل مارش سیریز کے لئےدستیاب نہیں ہوں گے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل کینگروز ٹیم کو دوسر بڑا دھچکا ملا ہے، اس سے قبل اسٹیو اسمتھ بھی انجری کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں