کراچی: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تشخیص کا سلسلہ برقرار ہے اور مزید 9 کیسز سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے 9 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، کراچی ایئرپورٹ پر مذکورہ مسافر قرنطینہ سینٹرمنتقلی کیلئے گھنٹوں ایمبولینس کا انتظار کرتے رہے۔
ڈبلیوایچ او کی فراہم کردہ ایمبولینس بھی درخواست پر مسافروں کو فراہم نہیں کی گئی جب کہ ایئرپورٹ کےقریب قائم قرنطینہ سینٹرمیں مسافروں کومنتقلی کی اجازت نہیں دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق 8گھنٹےبعدمتبادل ایمبولینس سے مسافروں کولیاقت آبادقرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔
ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔