لندن : برطانیہ نے ویکسین شدہ افراد کےلیے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے اعلان کے بعد ٹریول انڈسٹری کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کی ہے۔
بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ آنے والے ویکسین شدہ افراد کےلیے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ملک کاروبار کے لیے، سیاحوں کے لیے کھلا ہوا ہے۔
ایئرلائن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام انتہائی اہم اور تاریخی ہے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیر ویکسین شدہ ہیں انہیں ٹیسٹنگ اور کوارنٹائن کے سخت قوانین کا سامنا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت برطانیہ نے برطانیہ پہنچنے کے بعد لیب سے مصدقہ پی سی آر ٹیسٹ کو، سستے ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ سے بدل دیا تھا۔