اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں نیا ٹیسٹ شامل

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےکورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں نیا ٹیسٹ شامل کر لیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ٹیسٹنگ پالیسی میں انٹیجن ریپڈڈائیگناسٹک ٹیسٹ کااضافہ کیاگیا ہے جس سے دور دراز اضلاع میں اینٹی باڈیز کےذریعےکورونا کی تشخیص ہوگی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ میں ناک اور گلے سے سواب لیا جاتا ہے تاہم اب اے جی آر ٹی ڈی ٹیسٹ خون کےذریعے کیا جائےگا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اے جی آر ٹی ڈی کورونا اور دیگر بیماریوں کی جلد تشخیص کرتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں بھی کورونا کی تشخیص کیلئےاس ٹیسٹ کی شرح بڑھ رہی ہے، پہلے مرحلے میں 8 اضلاع میں یہ ٹیسٹ شروع کرنےکی تجویز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں