تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا ویکسینیشن: سعودی عرب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

ریاض : سعودی حکام نے کرونا سے بچاؤ کےلیے چالیس فیصد افراد کو کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگادی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں معمولات زندگی بحال کرنے کےلیے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں ، اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 40 فیصد افراد نے کرونا ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز حاصل کرلی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں موجود 60 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک موجود ہے، جس کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایکٹیو کینسر کے مریضوں، ڈائیلسس کے مریضوں اور اعضا کی پیوند کاری کرانے والوں کو اسپیشلسٹ سینٹرز میں دوسری خوراک ترجیحی بنیادوں پر لگائی جارہی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کی ایک کروڑ 39 لاکھ 79 ہزار 173 خوراکیں دی گئی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

Comments

- Advertisement -