تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا ویکسینیشن: سنگاپور نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

کولالمپور : سب سے زیادہ شہریوں کی مکمل ویکسینیشن کرنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا سے بچاؤ کےلیے کرونا ویکسینیشن کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔

سنگا پور دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اب تک 80 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔

سنگاپور کے وزیر صحت اونگ ای کنگ نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسینیشن کی اس بلند ترین شرح کے ساتھ ملک میں اب کووڈ کی پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا کیوں کہ ویکسین کی دو خوراکیں ہماری 80 فیصد آبادی کو دی جاچکی ہیں۔

سنگاپور میں اب تک کورونا انفیکشن کے 67،171 معاملے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جبکہ 55 لوگ اس بیماری کی وجہ سے اب تک مر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -