اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کورونا وائرس : ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے دو ہفتے اہم قرار دے دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پوری دنیا میں کورونا وائرس نے کہرام مچا رکھا ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے اب تک ویکسین یا دوا نہیں بنائی جاسکی ہے حالانکہ دوا اور ویکسین تیار کرنے میں پوری دنیا کے سائنسدان اور محققین دن رات مصروف عمل ہیں۔

اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اس سلسلے میں خوشخبری دیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج سے متعلق مجھے لگتا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں ہمارے پاس کہنے کے لیے واقعی میں کچھ بہت اچھی خبر ہوگی، اگلے دو ہفتوں میں کچھ اہم اعلانات ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ امریکی سائنسدانوں نے بایوٹیکنالوجی کمپنی ‘ماڈرن’ کے ذریعہ تیار ممکنہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل شروع کر دیا ہے۔ تقریباً 30 ہزار والنٹیرز پر ویکسین ٹرائل کرنے کا این آئی ایچ کا منصوبہ ہے۔

- Advertisement -

یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی کمپنی ‘ماڈرن’ ویکسین بازار میں متعارف کرانے کے کافی قریب ہے، ماڈرن کی ویکسین کا فائنل اسٹیج ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ ویکسین کے ٹرائل میں مدد کے لیے امریکی حکومت کے بایو میڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی اے آر ڈی اے) نے ماڈرن کمپنی کو اضافی 472 ملین ڈالر دیئے ہیں۔

اس سے قبل امریکی حکومت نے کمپنی کو اپریل میں 483 ملین ڈالر دیئے تھے۔ تقریباً 30 ہزار لوگوں پر یہ پتہ لگانے کے لیے ریسرچ ہوگا کہ ویکسین کورونا وائرس سے بچاؤ میں کتنی کارگر ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا کی جس پہلی ویکسین کا ٹرائل ہو رہا ہے، وہ سائنسدانوں کی امید کے مطابق لوگوں کی قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔ امریکی حکومت کو امید ہے کہ اس کے نتائج مثبت ہوں گے اور سال کے آخر تک سامنے آجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں