تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا ویکسین: آکسفورڈ یونیورسٹی سے حوصلہ افزا خبر آگئی

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین تیار کرنے کے بہت قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی کی نئی ویکسین 6 بندروں پر آزمائی گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ 6 بندروں کو انجیکشن کے ذریعے ایک ہی خوراک دی گئی جس کے بعد انہیں لیب میں کرونا وائرس کا سامنا کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق 4 ہفتوں بعد تمام 6 بندر صحت مند تھے اور ان میں وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری COVID-19 کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔

کرونا وائرس کی اس نئی ویکسین کو محفوظ اور موثر ثابت کرنے کی کوشش میں 6 ہزار سے افراد پر مشتمل ویکسین ٹرائل اگلے ماہ کے آخر تک شروع کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنگامی منظوری ملنے کے بعد رواں سال ستمبر تک لاکھوں کی تعداد میں یہ نئی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں بائیوٹیک اور ریسرچ ٹیموں کے ذریعے اب تک 100 ممکنہ COVID-19 امیدواروں کی ویکسین تیار ہو رہی ہیں، اور ان میں سے کم از کم 5 ابتدائی جانچ میں ہیں جنہیں فیز 1 کلینیکل ٹرائلز کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ 18 اپریل کو برطانوی ٹاسک فورس کے ممبر اور حکومتی مشیر پروفیسرسر جان بیل کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین کی انسانی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اب تک برطانیہ میں اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -